مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’ٹرمپ ٹی وی‘ لانچ کردیا، 24 گھنٹے نشریات

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے یوٹیوب پر ’ٹرمپ ٹی وی: دی ایسینشلز اسٹیشن‘ کے نام سے نیا ڈیجیٹل ویڈیو چینل شروع کردیا ہے، جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کی سرگرمیوں، اہم تقاریر، اعلانات اور دیگر ویڈیو مواد 24 گھنٹے نشر کیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق نئے پلیٹ فارم کا مقصد انتظامیہ کی اہم سرگرمیوں اور صدر ٹرمپ کے نمایاں عوامی لمحات کو ایک ہی جگہ پر ناظرین تک پہنچانا ہے۔ چینل پر نئی ویڈیوز اور اہم مواد کو مسلسل اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

’ٹرمپ ٹی وی‘ کا آغاز 21 ستمبر کو امریکی وقت کے مطابق شام 7 بجے کیا گیا۔ ابتدائی نشریات میں صدر ٹرمپ کی سابقہ تقاریر، اہم تقریبات اور دیگر ریکارڈ شدہ ویڈیو مواد شامل تھا۔

یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ٹرمپ کی انتظامیہ اور امریکی میڈیا کے بعض اداروں کے درمیان وائٹ ہاؤس کی کوریج اور صحافیوں کی رسائی کے معاملے پر اختلافات جاری ہیں۔

ٹیگز: • • •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں