مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

وزیراعظم شہباز شریف کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے حکمت عملی

وزیراعظم شہباز شریف کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے حکمت عملی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع اور مؤثر حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذیابیطس جیسے بڑھتے ہوئے صحت کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے علاج کے ساتھ ساتھ بیماری کی روک تھام پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ متوازن غذا، باقاعدہ جسمانی سرگرمی اور صحت مند معمولاتِ زندگی اپنانے کے حوالے سے عوامی آگاہی کو قومی سطح پر فروغ دیا جائے۔

ذیابیطس کے تدارک کے لیے بین الاقوامی اور قومی ماہرین سے تبادلہ خیال

ہفتہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ذیابیطس کے بین الاقوامی اور قومی طبی ماہرین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں صدر بین الاقوامی اینڈوکرائنولوجی سوسائٹی ڈاکٹر سید عباس رضا کی قیادت میں مختلف ممالک کے طبی ماہرین شامل تھے۔ ملاقات میں وفاقی وزراء احد خان چیمہ، سید مصطفی کمال، وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ صنعتی ترقی اور کاروباری آسانیوں کیلئے حکومت لاہور چیمبر کے ساتھ کام کرے گی جس طرح ملکی ترقی کے لیے پالیسیاں ضروری ہیں، اسی طرح عوام کی صحت کے لیے بھی ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔

نوجوانوں میں صحت مند طرزِ زندگی کے فروغ پر زور

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں، بالخصوص کالجوں اور جامعات کے طلبا میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دینے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ٹیلی ویژن، ریڈیو، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے ذیابیطس سے بچاؤ، بروقت تشخیص اور صحت مند طرزِ زندگی سے متعلق معلومات عام کی جائیں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ذیابیطس کی روک تھام کے لیے قومی ترجیحات کے مطابق واضح پالیسی اور قابلِ عمل منصوبہ بندی ناگزیر ہے اور اس ضمن میں متعلقہ ادارے تحقیق، آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے مربوط حکمتِ عملی مرتب کریں۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد معاشی بہتری کے ساتھ ساتھ سماجی بہبود کے امور پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔

بین الاقوامی تعاون اور تحقیقی تجربات کا استفادہ

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ذیابیطس کے بڑھتے ہوئے چیلنج سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔ بین الاقوامی تجربات، تحقیق اور بہترین عملی طریقوں سے استفادہ کرتے ہوئے ملک میں بیماری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ طبی ماہرین کا وفد پاکستان میں اینڈوکرائنولوجی سیمینار میں شرکت کے لیے موجود ہے، وفد کے شرکاء نے ذیابیطس اور دیگر امراض کی روک تھام کے حوالے سے حالیہ اقدامات اور پالیسی کے نفاذ کی تعریف کی۔ وفد کے شرکاء نے پاکستان میں ذیابیطس کی روک تھام اور عوام کے لیے آگاہی مہم میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔ وفد کے ارکان نے کہا کہ پاکستانی طبی ماہرین پوری دنیا میں ذیابیطس اور دیگر امراض کے علاج اور روک تھام کے لیے انتہائی اہم خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ریٹیلرز ٹیکس سکیم کا مقصد چھوٹے تاجروں کو معیشت میں شامل کرنا ہے، اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں