انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر شفقت عباس وزارت اطلاعات میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی تعینات

انفارمیشن گروپ کے سینئر افسر شفقت عباس وزارت اطلاعات میں ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی تعینات
اسلام آباد: وزارتِ اطلاعات و نشریات نے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20 کے سینئر افسر شفقت عباس کو ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ تعینات کر دیا ہے۔
وزارتِ اطلاعات و نشریات کی جانب سے منگل کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت عباس، جو اس سے قبل لاہور میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ریجنل انفارمیشن آفس میں ڈائریکٹر جنرل (پی آر) کے فرائض انجام دے رہے تھے، کو فوری طور پر نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شفقت عباس کی تعیناتی سابق ڈائریکٹر جنرل انٹرنل پبلسٹی ونگ عاشق حسین شیخ کی جگہ کی گئی ہے اور وہ آئندہ احکامات تک اس عہدے پر فرائض انجام دیں گے۔
شفقت عباس اس سے قبل وزارتِ اطلاعات و نشریات میں جوائنٹ سیکرٹری سمیت انفارمیشن گروپ کی مختلف اہم اسامیوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں سرکاری اطلاعات، تعلقاتِ عامہ اور میڈیا مینجمنٹ کے شعبوں میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔