مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی مراکش کی پہلی خاتون وزیرِاعظم فاطمہ الزہرا المنصوری کو مبارکباد

اسلام آباد۔30ستمبر: خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے فاطمہ الزہرا المنصوری کو مملکت مراکش کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیرِاعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔صدارتی سیکرٹریٹ کے میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  خاتونِ اول نے کہا کہ مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی ہونے کے ناطے وہ اس تاریخی موقع سے خصوصی نسبت محسوس کرتی ہیں۔  آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا قائدانہ اور تاریخ ساز سفر مسلم دنیا اور اس سے باہر کی خواتین کی نسلوں کیلئے  متاثرکن ہے۔خاتونِ اول نے وزیرِاعظم فاطمہ الزہرا المنصوری کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اور برادر ملک مراکش کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تاریخی سنگِ میل دنیا بھر کی  مسلم خواتین اور لڑکیوں کو قائدانہ  کردار ادا کرنے اور اپنے معاشروں کی ترقی و خوشحالی میں معاون کردار ادا کرنے کے لیے مزید تحریک فراہم کرے گا۔
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں