مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیف اسلحہ کی پیش رفت کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیف اسلحہ کی پیش رفت کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست

غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیف اسلحہ کی پیش رفت کا خیرمقدم، فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیف اسلحہ کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امید ہے کہ اس منصوبے کے تمام وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان غزہ امن منصوبے کے تحت تخفیف اسلحہ کے عمل میں پیش رفت کو مثبت پیش رفت سمجھتا ہے اور اس کا خیرمقدم کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس پیش رفت میں کردار ادا کرنے والے ثالثی ممالک، جن میں امریکہ، مصر، قطر اور ترکیہ شامل ہیں، اپنی سفارتی کوششوں پر تحسین کے مستحق ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں یہ پیش رفت بورڈ آف پیس کے لیے ایک اہم کامیابی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کو توقع ہے کہ اس پیش رفت کے نتیجے میں غزہ امن منصوبے کے تحت کیے گئے تمام وعدوں پر مؤثر انداز میں عملدرآمد ہوگا اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کی جانب پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات پر بھی یقین رکھتا ہے کہ ان سفارتی کوششوں سے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے حصول کی راہ ہموار ہوگی اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ایک آزاد، خودمختار اور جغرافیائی طور پر مربوط فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں آئے گا، جس کی سرحدیں 1967ء سے قبل کی حدود پر مشتمل ہوں اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں