مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

چیئرمین سینیٹ سے مختلف خانقاہوں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کی ملاقات، قومی یکجہتی و مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینیٹ سے مختلف خانقاہوں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کی ملاقات، قومی یکجہتی و مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

چیئرمین سینیٹ سے مختلف خانقاہوں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں کی ملاقات، قومی یکجہتی و مذہبی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد، 11 ستمبر: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے ملک کی مختلف معروف خانقاہوں اور درباروں کے گدی نشینوں اور سجادہ نشینوں نے ملاقات کی، جس میں قومی یکجہتی، بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی، معاشرتی اقدار کے فروغ اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پیر سید امجد علی شاہ گیلانی (آستانہ عالیہ گڈ گور شریف)، صاحبزادہ میاں عمر بخش (دربار عالیہ کھڑی شریف)، سید انوار الحسن پیر آف مراڑہ شریف، سید اکمل حسین شاہ، سید معظم غفار، ملک اصغر حسین اور میاں محمد شبیر شامل تھے۔

وفد نے اپنے اپنے علاقوں میں عوام کو درپیش مسائل اور خانقاہی مراکز کی جانب سے جاری سماجی و فلاحی سرگرمیوں سے چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی تہذیبی و سماجی تاریخ میں خانقاہوں اور صوفیائے کرام کی تعلیمات کا اہم کردار رہا ہے۔ محبت، برداشت، انسان دوستی، خدمتِ خلق اور اتحاد پر مبنی صوفیائے کرام کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی اتحاد، امن، مذہبی رواداری اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ میں خانقاہی مراکز مثبت اور مؤثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نوجوانوں کی اخلاقی و سماجی تربیت، تعلیم اور خدمتِ خلق کے فروغ کے لیے ان مراکز کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔

وفد نے ملک میں امن، اخوت، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں