مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

محسن نقوی لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد اچانک پشاور پہنچ گئے، گورنر سے ملاقات جاری، اہم فیصلے متوقع

APP10-300724 ISLAMABAD: July 30 - Interior Minister Mohsin Naqvi in a meeting with Governor Khyber Pakhtunkhwa Faisal Karim Kundi. APP/MAF/TZD

پشاور، 4 اکتوبر: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی لاہور میں پریس کانفرنس کے بعد اچانک پشاور پہنچ گئے، جہاں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں اہم ملاقات جاری ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے پیدا ہونے والی صورتحال، صوبے میں امن و امان اور ممکنہ اقدامات پر تفصیلی مشاورت کی جا رہی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف آپشنز بھی زیر غور ہیں۔محسن نقوی اور فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب حکومت اور اپوزیشن کے درمیان لانگ مارچ کے معاملے پر مذاکرات کامیاب نہیں ہو سکے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران مذاکرات کے اختتام کا اعلان کیا تھا۔دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مارچ کی قیادت کے لیے لکی مروت پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں جاری ملاقات میں لانگ مارچ کی تازہ صورتحال، امن و امان اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ ملاقات کے بعد اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں