مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

مریم نواز ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام پر اقوام متحدہ کے عالمی اعزاز کے لئے نامزد، ایوارڈ 5 اکتوبر کو مسقط میں دیا جائے گا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو پنجاب حکومت کے ہاؤسنگ منصوبے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کے لیے اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ 2026 کی تقریب میں شرکت اور اعزاز وصول کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے ہیبی ٹیٹ کی جانب سے ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کو کم آمدنی والے اور بے گھر خاندانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کے طور پر 2026 کے اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پروگرام کو دنیا بھر سے منتخب کیے گئے پانچ ہاؤسنگ منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے۔

ایوارڈ کی تقریب 5 اکتوبر کو عالمی یومِ رہائش کے موقع پر سلطنت عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوگی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب عمان کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہوگی۔

مریم نواز شریف نے اقوام متحدہ کے اس اعزاز کو کم آمدنی والے اور بے گھر خاندانوں کے نام کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کا بنیادی مقصد ان افراد کو اپنی رہائش فراہم کرنا ہے جو اپنے گھر کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اسی مقصد کے تحت ہاؤسنگ پروگرام شروع کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ میانمار، برازیل، تیونس اور برطانیہ کے شہر لندن کو بھی 2026 کے اقوام متحدہ ہیبی ٹیٹ اسکرول آف آنر ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پروگرام کے تحت 2 لاکھ سے زائد گھروں کی تعمیر کے لیے مجموعی طور پر تقریباً 260 ارب روپے کے قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 34 ہزار 439 گھروں کے لیے 196 ارب روپے سے زائد جبکہ دوسرے مرحلے میں 65 ہزار گھروں کے لیے 62 ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کیے گئے ہیں۔

مسقط میں ایوارڈ تقریب کے علاوہ 6 سے 8 اکتوبر تک ہاؤسنگ اور شہری ترقی کے حوالے سے مختلف سیمینارز اور ورکشاپس بھی منعقد ہوں گی۔

ٹیگز: • • •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں