مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

وفاقی وزیر ہائوسنگ و ورکس سے چیئرمین مسابقتی کمیشن کی ملاقات، ہائوسنگ شعبے میں شفافیت اور مسابقت کے فروغ پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر ہائوسنگ و ورکس سے چیئرمین مسابقتی کمیشن کی ملاقات، ہائوسنگ شعبے

وفاقی وزیر ہائوسنگ و ورکس سے چیئرمین مسابقتی کمیشن کی ملاقات، ہائوسنگ شعبے میں شفافیت اور مسابقت کے فروغ پر تبادلہ خیال

اسلام آباد۔31جولائی: وفاقی وزیر ہائوسنگ و ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ سے چیئرمین مسابقتی کمیشن پاکستان (سی سی پی)فرید احمد تارڑ نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران ہائوسنگ کے شعبے میں مسابقت، شفافیت اور کارکردگی کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ ہائوسنگ کے شعبے میں موثر مسابقت، شفاف نظام اور بہتر انتظامی اقدامات سے عوام کو معیاری سہولیات کی فراہمی اور شعبے کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں