مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کو فون، خطے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کو فون، خطے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ کو فون، خطے اور مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے اور عالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران مقبوضہ مشرقی یروشلم کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر خصوصی توجہ دی گئی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، استحکام اور کشیدگی میں کمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے موجودہ حالات پر اپنے اپنے مؤقف سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی نے پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی، جسے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطح کے رابطے ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب مشرق وسطیٰ میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کشیدگی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ دونوں ممالک خطے میں امن، استحکام اور سفارتی ذرائع سے مسائل کے حل کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں