مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

کویت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب، بھارتی مظالم کی مذمت، کشمیریوں سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ

کویت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب، بھارتی مظالم کی مذمت، کشمیریوں سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ (تصویر 1)

کویت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب، بھارتی مظالم کی مذمت، کشمیریوں سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ

کویت، 5 اگست: یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کویت میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں کویتی شخصیات، پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ تقریب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اقدامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔

کویت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب، بھارتی مظالم کی مذمت، کشمیریوں سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ (تصویر 2)

تقریب کی صدارت کویت میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے کی، جبکہ سفارتخانے کے کمیونٹی ویلفیئر اتاشی حمزہ توقیر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔ اپنے ابتدائی کلمات میں انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر منانے کا مقصد 5 اگست 2019 کے بھارتی یکطرفہ اقدامات کی مذمت اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد منصفانہ حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت کی فراہمی ہے۔

کویت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب، بھارتی مظالم کی مذمت، کشمیریوں سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ (تصویر 3)

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا، جس کی سعادت سفارتخانے کے عملے کے رکن حافظ عامر سلمان نے حاصل کی۔ بعد ازاں سفارتخانے کے فرسٹ سیکرٹری عابد اللہ نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے۔

کویت میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر تقریب، بھارتی مظالم کی مذمت، کشمیریوں سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ (تصویر 4)

پیغامات میں 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی گئی۔ پاکستانی قیادت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک انہیں اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت حاصل نہیں ہو جاتا۔

تقریب کے دوران ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی، جس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مبینہ مظالم، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام کی مشکلات کو اجاگر کیا گیا۔

تقریب کے اختتام پر شرکا کے لیے ریفریشمنٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جبکہ مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں