مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

گوگل کے چار بڑی اے آئی ماہرین کی علیحدگی، کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 186 ارب ڈالر کی کمی

گوگل کے چار بڑی اے آئی ماہرین کی علیحدگی، کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 186 ارب ڈالر کی کمی

گوگل کے چار بڑی اے آئی ماہرین کی علیحدگی، کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 186 ارب ڈالر کی کمی

واشنگٹن: گوگل کے چار اہم مصنوعی ذہانت کے محققین کی کمپنی سے علیحدگی کے بعد اس کی بنیادی کمپنی الفابیٹ کے حصص میں تقریباً 4 فیصد کمی ہوئی، جس کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ قدر میں تقریباً 186 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوگئی۔

بارچارٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل کے چیف سائنسدان جیف ڈین نے 27 سال بعد کمپنی چھوڑ دی، جبکہ تین دیگر سینئر اے آئی محققین سنجے گھیماوت، اوریول وینیالس اور کوک لی بھی ان کے ساتھ کمپنی سے الگ ہوگئے۔ چاروں نے نئی کمپنی ڈسکوری لوپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پانچ اگست کو الفابیٹ کے حصص 4.03 فیصد گر کر 362.43 ڈالر پر بند ہوئے۔ کمپنی کے تقریباً 12.23 ارب حصص کے حساب سے اس ایک روزہ کمی کے نتیجے میں تقریباً 186 ارب ڈالر کی مارکیٹ قدر ختم ہوگئی۔

تاہم گوگل کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی نے ان محققین کی علیحدگی کو مکمل طور پر کمپنی سے تعلق ختم ہونا قرار نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوگل نئی کمپنی ڈسکوری لوپ میں بانی سرمایہ کار کے طور پر شامل رہے گا اور اسے گوگل کلاؤڈ کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

ڈسکوری لوپ ایک پبلک بینیفٹ کارپوریشن کے طور پر مصنوعی ذہانت کے ذریعے سائنسی اور انجینئرنگ تحقیق کو تیز کرنے پر کام کرے گی۔ کمپنی کا مقصد ایسے اے آئی نظام تیار کرنا ہے جو بڑے پیمانے پر تجربات کو خودکار بنا کر تحقیق اور اختراع کے عمل کو تیز کرسکیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محققین کی روانگی ایسے وقت ہوئی ہے جب گوگل مصنوعی ذہانت کے شعبے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اس لیے اہم محققین کی علیحدگی نے سرمایہ کاروں میں کمپنی کی اے آئی حکمت عملی اور مستقبل کی سمت کے حوالے سے سوالات پیدا کیے ہیں۔

تجزیے کے مطابق حصص میں ہونے والی تقریباً 186 ارب ڈالر کی کمی کو صرف چار محققین کی روانگی کا نتیجہ قرار دینا درست نہیں ہوگا، کیونکہ اسی دوران گوگل کی اے آئی قیادت میں دیگر تبدیلیاں اور کمپنی سے متعلق بعض قانونی و کاروباری معاملات بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز تھے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں