مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

سیئوٹا اور میلیلا کی خودمختاری پر مراکش کی مذاکرات کی پیشکش اسپین نے مسترد کردی

سیئوٹا اور میلیلا کی خودمختاری پر مراکش کی مذاکرات کی پیشکش اسپین نے مسترد کردی (تصویر 1)

سیئوٹا اور میلیلا کی خودمختاری پر مراکش کی مذاکرات کی پیشکش اسپین نے مسترد کردی

میڈرڈ: اسپین نے مراکش کی جانب سے شمالی افریقہ میں واقع ہسپانوی علاقوں سیئوٹا اور میلیلا کی خودمختاری کے مستقبل پر مذاکرات کے لیے مکالمے کا طریقہ کار قائم کرنے کی تجویز مسترد کردی ہے۔

یورونیوز کی رپورٹ کے مطابق مراکش کے وزیر انصاف عبداللطیف وہبی نے دونوں شہروں کو مراکش کا ’’تاریخی اور جغرافیائی حق‘‘ قرار دیتے ہوئے اسپین کے ساتھ ایسا مکالمہ شروع کرنے کی تجویز دی تھی جس میں ان علاقوں کی مستقبل کی حیثیت پر بات کی جائے۔

سیئوٹا اور میلیلا کی خودمختاری پر مراکش کی مذاکرات کی پیشکش اسپین نے مسترد کردی (تصویر 2)

اسپین کی وزارت خارجہ نے مراکش کے مطالبے کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیئوٹا اور میلیلا اسپین کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا لازمی حصہ ہیں۔ اسپین کے مطابق دونوں شہر یورپی یونین کے علاقے کا بھی حصہ ہیں اور ان کی خودمختاری کسی مذاکرات کا موضوع نہیں بن سکتی۔

مراکش کئی برس سے سیئوٹا اور میلیلا پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ کرتا آیا ہے، تاہم اسپین دونوں شہروں کو اپنی خودمختار علاقے قرار دیتا ہے۔ دونوں شہروں کی جغرافیائی حیثیت کے باعث یہ تنازع اسپین اور مراکش کے تعلقات میں ایک حساس معاملہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جولائی میں مراکش سے ہزاروں افراد کے سیئوٹا میں داخل ہونے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ حالیہ ہفتوں میں مراکشی حکام کی جانب سے دونوں شہروں کی خودمختاری کا معاملہ دوبارہ اٹھایا گیا ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں