مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

کراچی، حیدرآباد براہ راست موٹروے ایم 10 پر کام جاری، منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کا امکان

کراچی، حیدرآباد براہ راست موٹروے ایم 10 پر کام جاری، منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کا امکان

کراچی، حیدرآباد براہ راست موٹروے ایم 10 پر کام جاری، منصوبہ 2028 تک مکمل ہونے کا امکان

اسلام آباد: حکومت نے قومی اسمبلی کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کے درمیان براہ راست موٹروے رابطہ قائم کرنے کے لیے ایم 10 منصوبے پر کام جاری ہے، جس کی تکمیل پر 40 کروڑ ڈالر سے زائد لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔

وقفہ سوالات کے دوران وزارت مواصلات کے پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ موجودہ ایم 9 موٹروے ایکسپریس وے کے طور پر بدستور فعال رہے گی، جبکہ نئی ایم 10 موٹروے موجودہ راستے کو بائی پاس کرتے ہوئے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان براہ راست رابطہ فراہم کرے گی۔

پارلیمانی سیکریٹری کے مطابق ایم 10 کی فزیبلٹی رپورٹ مکمل کی جاچکی ہے اور منصوبے کی تکمیل کا ہدف 2028 مقرر کیا گیا ہے۔ تقریباً تین دہائیوں سے زیر التوا منصوبے میں تاخیر کی وجوہات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

حکومت نے منصوبے کو سرمایہ کاری کے لیے تقریباً 50،50 کلومیٹر کے پانچ حصوں میں تقسیم کیا ہے تاکہ مختلف ذرائع سے مالی وسائل حاصل کیے جاسکیں۔ مجموعی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر سے زائد سرمایہ درکار ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری نے بتایا کہ ماضی میں نجی یا دیگر سرمایہ کار منصوبے کی مالی معاونت کے لیے تیار نہیں تھے جبکہ حکومت کے پاس بھی مطلوبہ فنڈز دستیاب نہیں تھے۔ تاہم اب ایم 10 کے پانچوں حصوں کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق تین حصوں کے لیے اسلامی ترقیاتی بینک سمیت مختلف مالیاتی ذرائع سے سرمایہ کاری کے انتظامات مکمل ہوچکے ہیں جبکہ بعض حصوں کے لیے ٹینڈر اور خریداری کا عمل آخری مراحل میں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن نے منصوبے کے دو حصوں میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور حکومت کو توقع ہے کہ ایم 10 کے تمام پانچوں حصے مقررہ مدت کے مطابق 2028 تک مکمل کرلیے جائیں گے۔

حکومت کے مطابق ایم 10 کی تکمیل سے کراچی اور حیدرآباد کے درمیان براہ راست اور بہتر موٹروے رابطہ قائم ہوگا، جس سے دونوں شہروں کے درمیان سفری سہولت، تجارتی سرگرمیوں اور علاقائی رابطوں میں بہتری آنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں