مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پمز اسپتال اسلام آباد کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری عہدے سے ہٹا دیے گئے

پمز اسپتال اسلام آباد کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری عہدے سے ہٹا دیے گئے (تصویر 1)

پمز اسپتال اسلام آباد کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری عہدے سے ہٹا دیے گئے

اسلام آباد: پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی کے المناک واقعے میں 14 نومولود بچوں کے جاں بحق ہونے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سیکریٹری قومی صحت محمد اسلم غوری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

رپورٹس کے مطابق پمز کے مادر و بچہ مرکز کی نرسری میں بدھ کی صبح تقریباً 6:45 بجے آگ لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور آگ پر قابو پالیا، تاہم دھویں کے باعث متعدد نومولود بچوں کی حالت تشویشناک ہوگئی اور 14 بچے جانبر نہ ہوسکے۔

پمز اسپتال اسلام آباد کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری عہدے سے ہٹا دیے گئے (تصویر 2)

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پمز کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، تاہم حتمی وجہ کا تعین فرانزک ماہرین کی جانب سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اطلاعات میں ایئر کنڈیشنر کے کمپریسر میں خرابی یا دھماکے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔

ان کے مطابق وارڈ میں گیس سلنڈرز، گیس لائنز اور پلاسٹک کے طبی آلات موجود ہونے کے باعث آگ تیزی سے پھیلی۔ بیشتر بچوں کی موت دھویں میں دم گھٹنے کے باعث ہوئی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ واقعے کے وقت دو ڈاکٹرز اور دو نرسیں ڈیوٹی پر موجود تھیں اور محفوظ رہیں، جبکہ نومولود بچوں کی مائیں بھی محفوظ رہیں۔ ہسپتال کے عملے نے ایک بچے کو ریسکیو کرلیا۔

پمز اسپتال اسلام آباد کے گائنی وارڈ میں آتشزدگی، 14 نومولود جاں بحق، وفاقی سیکریٹری صحت اسلم غوری عہدے سے ہٹا دیے گئے (تصویر 3)

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا اور غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ اسی سلسلے میں وفاقی سیکریٹری قومی صحت محمد اسلم غوری کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا۔

واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، جو آتشزدگی کی وجوہات، ہسپتال میں فائر سیفٹی کے انتظامات اور ممکنہ غفلت کا جائزہ لے گی۔

ادھر سی ڈی اے ترجمان کے مطابق فائر ایمرجنسی کی اطلاع صبح 6:45 بجے موصول ہوئی، جس کے بعد فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں صرف 7 منٹ میں پمز ہسپتال پہنچ گئیں۔ کارروائی میں فائر سروسز، ریسکیو ٹیمیں اور کیپیٹل ایمرجنسی سروس کی ایمبولینسز شامل تھیں۔

سی ڈی اے کے مطابق آگ پر مکمل قابو پانے کے بعد کولنگ اور جائے وقوعہ کے جائزے کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات اور فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اسلام آباد کی سربراہی میں ایک الگ تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔

وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے میں غفلت یا کوتاہی کے ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں