مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

پشاورـ اسلام آباد موٹروے,پشاورـ اسلام آباد جی ٹی روڈ اور ڈی آئی خان موٹروے ایم 14 ٹریفک کے لیے 23 ستمبر سے بند

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے 23 ستمبر 2026 بروز بدھ شام سے موٹروے M-1، M-14 اور جی ٹی روڈ N-5 کے مختلف حصوں کو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق M-1 اسلام آباد ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں اطراف ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ اس دوران اسلام آباد ٹول پلازہ، فتح جنگ/ترنول انٹرچینج، سنگجانی/AWT انٹرچینج، براہمہ باہتر انٹرچینج، برہان انٹرچینج، ہزارہ موٹروے انٹرچینج، غازی انٹرچینج اور چھچھ انٹرچینج بھی بند رہیں گے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے M-14 ہکلہ سے کنڈل تک بھی دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔ ہکلہ، فتح جنگ، پنڈی گھیپ، کھڑپہ، تراپ، داؤد خیل، کوٹ بیلیاں، عیسیٰ خیل اور کنڈل انٹرچینجز بند رہیں گے۔

موٹروے پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ N-5 بھی اٹک خورد کے مقام پر 23 ستمبر کی شام سے دونوں اطراف ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہے گی۔

ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے ان راستوں کی بندش کو مدنظر رکھیں اور ممکنہ متبادل راستے اختیار کریں۔

ٹیگز: • • • • •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں