مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

کیتھرین کونل پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی نئی ڈپٹی چیف آف مشن مقرر

اسلام آباد: امریکی سفارتخانے اسلام آباد نے کیتھرین کونل کو پاکستان میں نئی ڈپٹی چیف آف مشن (DCM) مقرر کردیا ہے۔ کیتھرین کونل نے اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جبکہ امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ان کا خیرمقدم کیا

امریکی سفارتخانے کے مطابق کیتھرین کونل امریکی محکمہ خارجہ کی کیریئر سینئر فارن سروس افسر ہیں اور انہیں سفارتی امور میں دو دہائیوں سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ اس سے قبل پاکستان میں کراچی اور لاہور میں بھی سفارتی ذمہ داریاں انجام دے چکی ہیں۔

کیتھرین کونل اس سے قبل جنوبی سوڈان میں امریکی سفارتخانے جوبا میں ڈپٹی چیف آف مشن کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جبکہ اس سے قبل وہ امریکی محکمہ خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل آف دی فارن سروس کے چیف آف اسٹاف کے طور پر بھی کام کر چکی ہیں۔

ان کے سفارتی کیریئر میں بیروت اور تیونس میں مینجمنٹ کونسلر کے عہدے کے علاوہ کراچی، لاہور، لندن، کابل اور ناساؤ میں مختلف ذمہ داریاں شامل ہیں۔ محکمہ خارجہ میں شمولیت سے قبل وہ امریکی فارن کمرشل سروس سے بھی وابستہ رہی ہیں۔

کیتھرین کونل کا تعلق فلوریڈا سے ہے اور انہوں نے یونیورسٹی آف میری واشنگٹن سے تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ فرانسیسی زبان بھی بولتی ہیں۔

دستیاب بائیوگرافیکل معلومات کے مطابق کیتھرین کونل کے شوہر کا نام محمد بن عامر (Mohamed Ben-Ameur) ہے اور دونوں کے تین بیٹے ہیں۔

کیتھرین کونل نئی ذمہ داری میں ناظم الامور نٹالی بیکر کے ساتھ مل کر پاکستان اور امریکا کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے کام کریں گی۔

ٹیگز:
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں