مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

عمران خان کی بہنوں عظمیٰ اور نورین کی نظر بندی کا نوٹیفیکیشن معطل کرنے کی استدعا مسترد، درخواستوں پر نوٹس جاری

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں ڈاکٹر عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواستوں پر متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا، تاہم عدالت نے نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس عبہر گل خان نے ڈاکٹر عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور دیگر درخواست گزاروں کی جانب سے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی طرف سے رانا مدثر عمر اور بیرسٹر تیمور عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پنجاب حکومت کی جانب سے فرخ لودھی ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کرلی جاتی ہے۔ اس پر درخواست گزاروں کے وکیل رانا مدثر عمر نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عظمیٰ خانم اور نورین نیازی گھریلو خواتین ہیں۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عظمیٰ خانم کے خلاف درج مقدمے میں انہیں بے قصور قرار دیا جاچکا ہے جبکہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے کی نقل بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ خانم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مختصر وقت دیا جائے تاکہ نظر بندی کے نوٹیفیکیشن کو معطل کرنے کے لیے دلائل پیش کیے جاسکیں۔ رانا مدثر عمر نے کہا کہ وہ عدالت کے سامنے بعض اہم حقائق بھی رکھنا چاہتے ہیں۔درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری کردہ نظر بندی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔نورین نیازی کی بیٹی سکینہ سمیت دیگر درخواست گزاروں نے بھی اپنے وکیل رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ کے توسط سے نظر بندی کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

ٹیگز: •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں