مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

ڈیرہ اسماعیل خان: خودکش حملے میں 11 افراد جاں بحق، 30 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں امان میلہ چیک پوسٹ کے قریب خودکش حملے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ تقریباً 30 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی درازندہ اسٹیشن کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے 11 افراد کی لاشیں بھی منتقل کی گئی ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ امان میلہ کے قریب قائم پولیس اور کسٹمز کی مشترکہ انسدادِ اسمگلنگ چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بارودی مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرانے کے بعد دھماکے سے اڑا دی گئی، تاہم حملے کی مکمل نوعیت اور طریقہ کار کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں پولیس اور کسٹمز اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی شامل ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حملے کے بعد پولیس، سیکیورٹی فورسز اور متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ شواہد اکٹھے کرنے اور سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ٹیگز: • •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں