مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام تہران میں پہلے پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد تہران (نمائندہ خصوصی) ایران میں پاکستان کے سفارت خانے نے تہران کے پیلیڈیم مال میں پہلے پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد

پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام تہران میں پہلے پاکستان مینگو فیسٹیول کا

پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام تہران میں پہلے پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد تہران (نمائندہ خصوصی) ایران میں پاکستان کے سفارت خانے نے تہران کے پیلیڈیم مال میں پہلے پاکستان مینگو فیسٹیول کا انعقاد کیا، جس کا مقصد پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ آم متعارف کرانا اور پاکستان و ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی نے کہا کہ پاکستان دنیا کے نمایاں آم پیدا کرنے اور برآمد کرنے والے ممالک میں شامل ہے، جہاں آم کی 250 سے زائد اقسام کاشت کی جاتی ہیں، جو اپنی منفرد مٹھاس، خوشبو اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینگو فیسٹیول کا مقصد ایرانی صارفین کو پاکستان کے بہترین آموں سے متعارف کرانے کے ساتھ ساتھ دونوں برادر ممالک کے درمیان تجارت، ثقافتی روابط اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم کرنا بھی ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ایرانی شہریوں، خاندانوں اور بچوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے پاکستانی آموں کی مختلف اقسام کا ذائقہ چکھا، مینگو تھیم پر تیار کیے گئے خصوصی فوٹو اسٹینڈز پر تصاویر بنوائیں اور تہوار کے خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔ فیسٹیول کو شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور انہوں نے پاکستانی آموں کے ذائقے، معیار اور خوشبو کو بے حد سراہا۔ اختتام پر سفیر عمران احمد صدیقی نے پیلیڈیم مال کی انتظامیہ اور پاکستانی سفارت خانے کی ٹیم کا کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس نوعیت کی تقریبات پاکستان اور ایران کے درمیان دوستی، تجارتی تعاون اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں