مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات ہر آزمائش میں سرخرو ہوئے ہیں، افتخار علی ملک

پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات ہر آزمائش میں سرخرو ہوئے ہیں، افتخار

پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات ہر آزمائش میں سرخرو ہوئے ہیں، افتخار علی ملک

لاہور (نمائندہ خصوصی): سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات نے ہر مشکل اور آزمائش میں وقت کی کسوٹی پر خود کو ثابت کیا ہے اور سعودی عرب پاکستان کے لیے ریڈ لائن کی حیثیت رکھتا ہے۔

اتوار کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات علاقائی امن، استحکام اور معاشی ترقی کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں بنیادی شراکت دار ہے اور تیل و پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں اس کا کردار انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور معاشی استحکام کے لیے توانائی کی بلا تعطل اور مناسب قیمت پر فراہمی ناگزیر ہے۔

افتخار علی ملک نے حکومت پر زور دیا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں شفاف اور پرکشش سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں، جبکہ پاکستانی کاروباری برادری کو بھی سعودی ہم منصبوں کے ساتھ تجارتی روابط مضبوط بنانے میں سہولت دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی مستقل حمایت اور خیرسگالی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں آئندہ برسوں کے دوران نمایاں اضافہ ہو سکے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں