مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

سوات، خودکش دھماکہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

سوات، خودکش دھماکہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

سوات، خودکش دھماکہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید، 10 زخمی

مینگورہ (نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا کے ضلع سوات کی تحصیل کبل میں پولیس اسٹیشن کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 15 افراد شہید جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش نوعیت کا تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہا ہے، جبکہ ابتدائی تحقیقات میں حملہ آور کے افغان باشندہ ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے ایک انسانی سر بھی ملا ہے، جو بظاہر خودکش حملہ آور کا معلوم ہوتا ہے، تاہم حتمی تصدیق فرانزک رپورٹ کے بعد ہوگی۔

ڈی پی او سوات محمد عمر نے بتایا کہ دھماکے میں شہید ہونے والوں کی تعداد 15 ہو گئی ہے، جن میں 6 پولیس اہلکار شامل ہیں۔ تمام شہداء اور زخمیوں کو سیدو شریف سینٹرل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فدا حسین کے مطابق خودکش حملہ آور کبل پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، تاہم گیٹ پر تعینات اہلکاروں نے اسے روک لیا، جس پر اس نے مرکزی دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے کے وقت پولیس اسٹیشن کے قریب مقامی نوجوانوں کا احتجاج بھی جاری تھا، جس کے باعث جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے انسپکٹر جنرل پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے عظیم قربانیاں دے رہی ہے اور امن دشمن عناصر کو اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ واقعے میں ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں