مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان۔ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس 4 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان۔ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس 4 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا

پاکستان۔ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی کا دسواں اجلاس 4 اگست کو اسلام آباد میں ہوگا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان۔ایران مشترکہ تجارتی کمیٹی (جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی) کا دسواں اجلاس 4 اگست بروز منگل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

اجلاس کی مشترکہ صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت محمد اتابک کریں گے۔ اجلاس میں وزارت تجارت کے اسپیشل سیکرٹری سید حمید علی سمیت دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں شرکت کے لیے ایران کا 22 رکنی اعلیٰ سطح کا سرکاری وفد اور ایران چیمبر آف کامرس، انڈسٹریز، مائنز اینڈ ایگریکلچر (ICCIMA) کی قیادت میں 16 رکنی کاروباری وفد پاکستان آئے گا۔

کاروباری وفد میں خوراک، زرعی کاروبار، لاجسٹکس، شپنگ، ٹرانسپورٹ، توانائی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندے شامل ہوں گے، جس سے نجی شعبے کے درمیان روابط اور کاروباری تعاون کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعاون سے متعلق جاری اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پاکستان۔ایران آزاد تجارتی معاہدے (FTA) کو آگے بڑھانے، سرحدی تجارت میں سہولت، کسٹمز اور بینکاری تعاون مضبوط بنانے، ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ رابطوں کو بہتر بنانے اور سرمایہ کاری و تجارتی شراکت داری کے فروغ پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔

وزارت تجارت کے مطابق یہ اجلاس پاکستان اور ایران کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے، علاقائی روابط کو فروغ دینے اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے مشترکہ عزم کا مظہر ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں