مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

آزاد کشمیر، الیکشن نتائج مسترد، پی پی کو تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا

آزاد کشمیر، الیکشن نتائج مسترد، پی پی کو تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا

آزاد کشمیر، الیکشن نتائج مسترد، پی پی کو تیسرے مرحلے کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے نتائج مسترد کرتے ہوئے تیسرے مرحلے کے انتخابات کا بائیکاٹ کر دینا چاہیے، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ پارٹی کی مرکزی قیادت کرے گی۔

اسلام آباد میں شیری رحمان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو غیر شفاف اور غیر جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے انتخابات کو کوئی تسلیم نہیں کرے گا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جہاں پیپلز پارٹی کامیابی حاصل کر رہی تھی وہاں نتائج تبدیل کیے گئے اور انتخابی عمل میں منظم بے ضابطگیاں کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں بھی پارٹی نے شواہد کے ساتھ انتخابی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی تھی، لیکن ان پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی وہی صورتحال دہرائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض حلقوں میں انتخابی سامان بروقت نہ پہنچنے کے باعث پولنگ متاثر ہوئی، جو الیکشن کمیشن کی ذمہ داری تھی۔

راجہ پرویز اشرف نے الزام لگایا کہ متعدد پولنگ اسٹیشنوں پر پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جبکہ موجودہ اسپیکر اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر بھی حملہ کیا گیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کھاؤرہ کے حلقے میں پیپلز پارٹی کے ایک کارکن کو قتل کر دیا گیا، جبکہ بعض دیگر حلقوں میں بھی پولنگ کا عمل مکمل نہ ہو سکا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اتحادی جماعت ہونے کے باوجود انتخابی عمل پر سنجیدہ سوالات اٹھ رہے ہیں۔ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شکایت پر مؤثر کارروائی نہیں کی گئی، جس سے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری مشکوک ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو انتخابی عمل پر شدید اعتراضات ہیں اور موجودہ مینڈیٹ عوامی رائے کی حقیقی نمائندگی نہیں کرتا، اس لیے انتخابی بے ضابطگیوں کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں