مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

احسن بھون کا کیپٹن (ر) صفدر کو 5 ارب ہرجانے کا نوٹس، ڈگری دکھا دیں تو معافی مانگ لوں گا، کیپٹن صفدر

اسلام آباد: سینئر وکیل احسن بھون نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

نوٹس کے متن کے مطابق کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے احسن بھون کی تعلیمی قابلیت اور وکالت کے حوالے سے جھوٹے اور شدید ہتک آمیز الزامات عائد کیے گئے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر نے ایسے دعوے بھی کیے جو براہ راست احسن بھون کی ذات اور پیشہ ورانہ ساکھ پر حملہ ہیں۔

احسن بھون نے نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ کیپٹن (ر) محمد صفدر 7 روز کے اندر بلا مشروط معافی مانگیں، بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ وکلا اپنی ڈگریاں دکھا دیں تو وہ ان سے معافی مانگ لیں گے۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر کا کہنا تھا کہ جعلی ڈگریوں کی بحث ملک میں دوبارہ شروع ہوگئی ہے، جبکہ ماضی میں سیاست دانوں کی جعلی ڈگریوں کا معاملہ بھی سامنے آچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ نے جو باتیں کیں، ان سے ان کا کیس کمزور ہوا، اعظم نذیر تارڑ سیاست میں ان سے جونیئر ہیں۔ جعلی ڈگریوں کے خلاف اعظم نذیر تارڑ کو لڑنا چاہیے۔

کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ان کی جماعت ہے، تاہم وہ سیاست سے ہٹ کر یہ کام کر رہے ہیں۔

ٹیگز: • •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں