مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں پاکستان رینجرز کی تعیناتی اور پولیس کو معاونت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے مطابق چیف کمشنر اسلام آباد اور حکومت پنجاب کی درخواست پر رینجرز کو قانونی اختیارات کے تحت امن و امان برقرار رکھنے اور سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق رینجرز کی تعیناتی پاکستان رینجرز آرڈیننس 1959 کی دفعات 7(b) اور 10 جبکہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعات 4 اور 5 کے تحت کی گئی ہے۔

اعلامیے میں رینجرز اور پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ انتشاری یا مسلح جتھوں کی جانب سے حملے یا پرتشدد کارروائی کی صورت میں اپنے دفاع اور صورتحال پر قابو پانے کے لیے قانون کے مطابق تمام ضروری اور مناسب اقدامات کیے جائیں۔

وزارتِ داخلہ نے سیکیورٹی اداروں کو کسی بھی ممکنہ پرتشدد سرگرمی، خطرے یا امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزارت کے مطابق تعینات رینجرز اہلکار امن و امان برقرار رکھنے، سیکیورٹی معاونت اور متعلقہ قانون کے تحت تفویض کردہ تمام ضروری ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں