مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور صنعتی ترقی کے نئے مرحلے میں داخل

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی): سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی مؤثر سہولت کاری کے نتیجے میں چیلنج اسپیشل اکنامک زون (SEZ) لاہور کے پہلے مرحلے کے لیے فنانسنگ معاہدوں پر دستخط کر دیے گئے ہیں، جس کے ساتھ ہی یہ منصوبہ عملی طور پر صنعتی ترقی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

وزیراعظم آفس میں منعقدہ تقریب کے دوران چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور کے پہلے مرحلے کی فنانسنگ کی تکمیل کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ یہ منصوبہ چیلنج فیشن (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے تحت تیار کیا جا رہا ہے اور اسے پاکستان میں جدید صنعتی سرگرمیوں، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایس آئی ایف سی نے منصوبے کی پیش رفت میں حکومتی اداروں، سرمایہ کاروں اور مالیاتی شراکت داروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور سہولت فراہم کرتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے باعث منصوبے پر تیزی سے پیش رفت ممکن ہوئی۔

99.45 ایکڑ پر مشتمل چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور کو برآمدی مینوفیکچرنگ، ٹیکسٹائل صنعت اور صنعتی ویلیو چین کے فروغ کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق ترقی دی جا رہی ہے۔ توقع ہے کہ اس منصوبے سے ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی مہارت میں اضافہ اور قومی پیداواری صلاحیت میں نمایاں بہتری آئے گی۔

فنانسنگ معاہدوں کی کامیاب تکمیل اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ پاکستان کے صنعتی منصوبوں پر ملکی بینکاری شعبے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مسلسل مضبوط ہو رہا ہے، جبکہ یہ پیش رفت مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کے لیے بھی حوصلہ افزا ثابت ہوگی۔

حکام کے مطابق چیلنج اسپیشل اکنامک زون لاہور پاک چین اقتصادی تعاون کو مزید وسعت دینے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور پاکستان کو خطے میں ایک مسابقتی صنعتی و برآمدی مرکز بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ایس آئی ایف سی کا کہنا ہے کہ اس کی مؤثر حکمت عملی اور سہولت کاری کے باعث اسٹریٹجک منصوبوں کی بروقت تکمیل، صنعتی ترقی، برآمدات میں اضافہ اور ملک میں سازگار کاروباری ماحول کے فروغ کے لیے حکومتی کوششیں مزید مستحکم ہو رہی ہیں۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں