مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز

برآمدات میں اضافہ کے لیے عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام اور اچھی پالیسی سازی ناگزیر ہے، شاہد عمران

لاہور، 20 ستمبر: ایف پی سی سی آئی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کے لیے عالمی ویلیو چینز کے ساتھ انضمام ناگزیر ہے، خصوصاً چین کے ساتھ صنعتی روابط مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ اتوار کو یہاں ’’ری تھنکنگ ٹریڈ پالیسی‘‘ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صنعتی خام مال کی درآمد پر ٹیکسز اور ٹیرف بتدریج کم کیے جائیں تاکہ ملکی صنعت کی مسابقت بہتر ہو۔ حکومت کو درمیانی مدت کی صنعتی پالیسی کے تحت پیٹروکیمیکل سمیت بالائی سطح کی صنعتوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ شاہد عمران نے کہا کہ پاکستان کو آسیان، جی سی سی، جاپان، جنوبی کوریا، برطانیہ، امریکا، وسطی ایشیا اور روس کے ساتھ ترجیحی تجارتی معاہدوں کے لیے کوششیں تیز کرنے کے ساتھ چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدے کے تحت مزید سازگار شرائط حاصل کرنی چاہئیں۔ جی ایس پی پلس کے تحت 27 بین الاقوامی کنونشنز پر عملدرآمد بھی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے برآمدی فنانسنگ میں توسیع، ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کی بحالی اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کو مصنوعات کی ترقی، مارکیٹوں میں تنوع، سرٹیفکیشن، ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اور ہنرمندی کے فروغ کے لیے استعمال کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان سنگل ونڈو کو مزید ریگولیٹری اداروں تک توسیع دینے اور بیرون ملک اہل کمرشل نمائندوں کے ذریعے تجارتی سفارت کاری مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں