مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

بیرسٹر سید اظفر علی ناصر سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مقرر، محسن نقوی کی نگران وزارت اعلیٰ میں پنجاب کے وزیر رہ چکے ہیں

بیرسٹر سید اظفر علی ناصر سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مقرر، محسن نقوی کی نگران وزارت اعلیٰ میں پنجاب کے وزیر رہ چکے ہیں

بیرسٹر سید اظفر علی ناصر سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین مقرر، محسن نقوی کی نگران وزارت اعلیٰ میں پنجاب کے وزیر رہ چکے ہیں

*اسلام آباد (3D Media)* وفاقی حکومت نے بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کو سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (SMPRA) کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ ان کی تعیناتی پانچ سال کے لیے کی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ و انسدادِ منشیات کی جانب سے 30 اکتوبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کی تقرری پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (ترمیمی) ایکٹ 2025 کی دفعہ 2D کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔

بیرسٹر سید اظفر علی ناصر اس سے قبل جنوری 2023 میں محسن نقوی کی سربراہی میں قائم پنجاب کی نگران کابینہ میں صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔ اس دوران انہیں ہاؤسنگ، شہری ترقی، اوقاف و مذہبی امور اور زکوٰۃ و عشر سمیت مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں۔

وہ پنجاب میں مختلف انتظامی اور ترقیاتی عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں راوی اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (RUDA) اور پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ میں 2025 کی ترامیم کے تحت عمل میں آیا تھا۔ اتھارٹی کو پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن، نگرانی، صارفین کی شکایات پر کارروائی اور غیر قانونی آن لائن مواد کے خلاف قانونی اقدامات کے اختیارات حاصل ہیں۔

اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قانونی تقاضوں پر عمل درآمد کی ہدایات دینے اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی کرنے کی بھی مجاز ہوگی۔

اظفر علی ناصر کی پانچ سالہ تقرری کو پاکستان میں سوشل میڈیا کی نگرانی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے ریگولیٹری نظام کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں