مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

جاپان نے یکم اکتوبر سے غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا

جاپان نے یکم اکتوبر سے غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا

جاپان نے یکم اکتوبر سے غیر ملکیوں کے رہائشی اجازت ناموں کی فیس میں بڑا اضافہ کر دیا

ٹوکیو: جاپان کی حکومت نے غیر ملکی شہریوں کے رہائشی اجازت ناموں اور متعلقہ دستاویزات کی فیس میں نمایاں اضافے کا فیصلہ کیا ہے، نئی فیسیں یکم اکتوبر 2026 سے نافذ ہوں گی۔

جاپانی حکام کے مطابق ایک سالہ رہائشی اجازت نامے کی فیس درخواست کی نوعیت کے لحاظ سے بڑھا کر 33 ہزار ین تک کردی جائے گی، جبکہ برقی طریقے سے درخواست دینے والوں کے لیے فیس 27 ہزار ین مقرر کی جائے گی۔

اسی طرح 5 سال یا اس سے زیادہ مدت کے رہائشی اجازت ناموں کے لیے دفتر میں درخواست دینے کی صورت میں فیس 75 ہزار ین جبکہ برقی طریقے سے درخواست دینے پر 65 ہزار ین تک مقرر کی جائے گی۔

جاپان کی وزارت انصاف کے مطابق فیسوں میں اضافے کا مقصد غیر ملکی شہریوں سے متعلق انتظامی نظام کو مزید مؤثر بنانا اور ملک میں غیر ملکیوں کے ساتھ منظم اور پائیدار بقائے باہمی کی پالیسی پر مؤثر انداز میں عمل درآمد یقینی بنانا ہے۔

جاپانی وزیر انصاف ہیروشی ہیراگوچی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی فیسوں کے نفاذ کے ساتھ مالی مشکلات کا شکار افراد کے لیے رعایت یا فیس سے استثنیٰ کی گنجائش بھی رکھی جائے گی، جبکہ تسلیم شدہ پناہ گزینوں کے لیے بھی بعض صورتوں میں فیس معافی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

جاپانی حکومت کے مطابق فیسوں میں اضافے کے باوجود غیر ملکی شہریوں سے متعلق انتظامی نظام کی نگرانی اور مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ فیصلہ جاپان میں غیر ملکی شہریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور ان کے رہائشی و انتظامی معاملات سے متعلق حکومتی پالیسی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

نئی فیسیں یکم اکتوبر 2026 سے نافذ ہوں گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں