مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

جماعت اسلامی شعبہ خواتین جمعرات کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی

تصویر

جماعت اسلامی شعبہ خواتین جمعرات کو مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی

اسلام آباد: حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی جانب سے مہنگائی، بجلی، گیس اور پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف آج شام 4 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہر خواتین کا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی حلقہ خواتین اسلام آباد کے شعبہ نشر و اشاعت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق احتجاج میں سابق رکن قومی اسمبلی اور نائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عائشہ سید، نائب قیمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد اور ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس شرکت اور خطاب کریں گی۔

بیان کے مطابق احتجاج میں اساتذہ، وکلا، ڈاکٹرز، طالبات، گھریلو خواتین، سماجی کارکنان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی تاکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کو درپیش معاشی مشکلات کے خلاف آواز بلند کی جا سکے۔

ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا کہ بے قابو مہنگائی نے ہر گھر کا بجٹ متاثر کر دیا ہے جبکہ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام، خصوصاً خواتین، شدید معاشی اور ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے، بجلی و گیس کے نرخ کم کرنے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی لانے اور عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اور دیرپا معاشی اصلاحات نافذ کی جائیں۔

قدسیہ ناموس نے اسلام آباد اور گردونواح کی خواتین سے اپیل کی کہ وہ احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے عوامی معاشی حقوق کے لیے اپنی آواز بلند کریں۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں