مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

حج رجسٹریشن 3 لاکھ 81 ہزار تک پہنچ گئی

حج رجسٹریشن 3 لاکھ 81 ہزار تک پہنچ گئی

حج رجسٹریشن 3 لاکھ 81 ہزار تک پہنچ گئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ 2027ء سے 2030ء تک حج رجسٹریشن کرانے والوں کی تعداد 3 لاکھ 81 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ حج 2027ء کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 16 نومبر 2027ء تک کارآمد پاسپورٹ تیار رکھیں۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج رجسٹریشن کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد اگلا مرحلہ جلد شروع کیا جائے گا، اس لیے تمام رجسٹرڈ عازمین بروقت اپنے سفری دستاویزات مکمل کر لیں تاکہ آئندہ مراحل میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ترجمان نے سوشل میڈیا پر حج سے متعلق گردش کرنے والے جعلی اشتہارات اور گمراہ کن معلومات سے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اشتہارات کو نظر انداز کیا جائے اور متعلقہ حکام کو رپورٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حج سے متعلق مستند معلومات کے لیے صرف وزارت مذہبی امور کی سرکاری ایپس اور سرکاری ذرائع پر اعتماد کیا جائے، جبکہ کسی بھی قسم کے جھوٹے پروپیگنڈے اور غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کیا جائے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں