مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

خسارہ میں چلنے والے سرکاری اداروں کی فوری نجکاری کر کے قومی خزانے کو 2.1 کھرب روپے کا نقصان روکا جائے، شاہد عمران

لاہور، 24:- ستمبر: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریجنل کمیٹی برائے فوڈ کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے تمام سرکاری اداروں کی ترجیحی بنیادوں پر فوری نجکاری کی جائے تاکہ قومی خزانے سے سالانہ تقریباً 2.1 کھرب روپے کے اخراج کو روکا جا سکے۔ جمعرات کو یہاں صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلسل خسارے کا شکار سرکاری ادارے معیشت پر ناقابلِ برداشت بوجھ بن چکے ہیں اور عوامی وسائل کو پیداواری شعبوں سے دور کر رہے ہیں۔ انہوں نے شفاف، مسابقتی اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے تحت نجکاری کا عمل تیز کرنے پر زور دیا۔ شاہد عمران نے کہا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات مالی خسارے اور حکومتی قرضوں میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔ انہوں نے تمام اداروں کا جامع کارکردگی آڈٹ کرانے اور انہیں مالی استعداد، اسٹریٹجک اہمیت اور نجی شعبے کے ذریعے انتظامی امکانات کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری، مؤثر ریگولیٹری نگرانی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے کارکردگی بہتر بنائی جا سکتی ہے، جبکہ بچنے والے وسائل انفراسٹرکچر، برآمدات، صنعت اور زراعت جیسے پیداواری شعبوں پر خرچ کیے جانے چاہئیں۔

ٹیگز: • •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں