مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

دیہی معیشت کو مضبوط بنائے بغیر غذائی خودکفالت ممکن نہیں، شاہد عمران

دیہی معیشت کو مضبوط بنائے بغیر غذائی خودکفالت ممکن نہیں، شاہد عمران

دیہی معیشت کو مضبوط بنائے بغیر غذائی خودکفالت ممکن نہیں، شاہد عمران

لاہور (نمائندہ خصوصی) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کی ریجنل کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے کہا ہے کہ پاکستان میں غذائی تحفظ اور پائیدار زرعی ترقی کا انحصار دیہی معیشت کی مضبوطی پر ہے، اس لیے حکومت کو دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات، انفراسٹرکچر اور زرعی شعبے کی ترقی کو قومی ترجیح بنانا چاہیے۔

اتوار کو کسانوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی، معیاری بیج، سستی زرعی مداخل، مؤثر آبپاشی نظام اور بہتر منڈیوں تک رسائی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ناکافی انفراسٹرکچر، مالی وسائل کی محدود دستیابی، فصلوں کے بعد ہونے والے نقصانات اور کمزور مارکیٹنگ نظام زرعی پیداوار میں اضافے کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

شاہد عمران نے حکومت پر زور دیا کہ درآمدی خوراک پر انحصار کم کرنے کے لیے کسان دوست اور طویل المدتی زرعی پالیسیاں تشکیل دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں، گوداموں، کولڈ چین، زرعی تحقیق، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری سے نہ صرف زرعی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ غذائی خودکفالت، معاشی استحکام اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں