مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ریلوے کا ملتان سے سرگودھا ساندل ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

ریلوے کا ملتان سے سرگودھا ساندل ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

ریلوے کا ملتان سے سرگودھا ساندل ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان ریلویز نے عوام کی سہولت کے پیش نظر ملتان سے براستہ خانیوال، شورکوٹ، جھنگ اور شاہین آباد سرگودھا کے درمیان چلنے والی ساندل ایکسپریس کو 21 اگست 2026 سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز لاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ساندل ایکسپریس 139 اپ ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن سے صبح 6 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوگی اور خانیوال، شورکوٹ، جھنگ صدر اور شاہین آباد سے ہوتی ہوئی دوپہر 1 بج کر 20 منٹ پر سرگودھا پہنچے گی۔

اسی طرح ساندل ایکسپریس 140 ڈاؤن سرگودھا ریلوے اسٹیشن سے سہ پہر 3 بج کر 35 منٹ پر روانہ ہوگی اور مذکورہ روٹ سے ہوتی ہوئی رات 10 بج کر 25 منٹ پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

پاکستان ریلویز کے مطابق ساندل ایکسپریس نو اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی۔

ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ٹرین کی بحالی سے ملتان، خانیوال، شورکوٹ، جھنگ، شاہین آباد اور سرگودھا کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو سفری سہولت میسر آئے گی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں