مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، سی ڈی اے مزدور یونین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وارننگ

سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، سی ڈی اے مزدور یونین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وارننگ

سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، سی ڈی اے مزدور یونین کی کام چھوڑ ہڑتال کی وارننگ

اسلام آباد: سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) نے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی مجوزہ نجکاری کے خلاف سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو یونین کام چھوڑ ہڑتال کی کال دینے پر مجبور ہوگی۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری محمد یٰسین، صدر اورنگزیب خان، چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی، سپریم ہیڈ مرزا سعید اختر اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں اور یونین ملازمین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین مسلسل پانچویں مرتبہ ریفرنڈم میں کامیابی حاصل کرکے این آئی آر سی کے ایکٹ IRA-2012 کے تحت سی بی اے کی حیثیت سے منتخب ہوئی ہے، اس لیے وہ ملازمین کی حقیقی نمائندہ تنظیم اور سب سے بڑی اسٹیک ہولڈر ہے۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کے محنت کش وفاقی دارالحکومت کو صاف، سرسبز اور خوبصورت رکھنے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں، تاہم نجکاری کے ذریعے انہیں بے روزگار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سینی ٹیشن سمیت دیگر شعبوں کی نجکاری کے بجائے انہیں جدید مشینری، گاڑیاں، آلات اور مطلوبہ افرادی قوت فراہم کی جائے تاکہ شہری سہولیات اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق نجکاری مسائل کا حل نہیں بلکہ اس سے ہزاروں خاندانوں کا روزگار متاثر ہوگا اور ادارے کی کارکردگی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔

مقررین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین ہمیشہ مذاکرات اور افہام و تفہیم پر یقین رکھتی ہے، تاہم اس رویے کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے موجودہ ملکی حالات میں سیاسی اور معاشی استحکام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انتظامیہ سے ایسے فیصلوں سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا جو محنت کشوں میں بے چینی پیدا کریں۔

یونین رہنماؤں نے چیئرمین سی ڈی اے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی منتخب سی بی اے یونین کے ساتھ فوری مذاکرات کیے جائیں، سینی ٹیشن سمیت دیگر شعبوں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لیا جائے، عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملازمین کو پلاٹس الاٹ کیے جائیں، جبکہ عید الاؤنس، ایسٹر الاؤنس اور دیگر واجبات بھی فوری ادا کیے جائیں۔

صدر سی ڈی اے مزدور یونین اورنگزیب خان نے کہا کہ انتظامیہ کو ملازمین کی منتخب سی بی اے یونین کے ساتھ فوری میٹنگ کرنی چاہیے تاکہ مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کیے جا سکیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ملازمین کے جائز مطالبات منظور نہ کیے گئے تو کام چھوڑ ہڑتال کی کال دی جائے گی، جس سے وفاقی دارالحکومت کا نظام متاثر ہو سکتا ہے، اور اس کی تمام تر ذمہ داری سی ڈی اے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں