مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

شکاگو میں ترک ہیریٹیج فیسٹیول، سید عمران احمد شاہ نے پاک-ترکی برادرانہ تعلقات اجاگر کیے

شکاگو میں ترک ہیریٹیج فیسٹیول، سید عمران احمد شاہ نے پاک-ترکی برادرانہ تعلقات اجاگر کیے

شکاگو میں ترک ہیریٹیج فیسٹیول، سید عمران احمد شاہ نے پاک-ترکی برادرانہ تعلقات اجاگر کیے

شکاگو (نمائندہ خصوصی): وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان تعلقات برادرانہ محبت، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر استوار ہیں، جبکہ ثقافتی تقریبات دونوں ممالک کے عوام کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

وہ شکاگو میں زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے زیر اہتمام منعقدہ تیسرے ترک ہیریٹیج فیسٹیول میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف ثقافتی، معلوماتی اور کمیونٹی اسٹالز کا دورہ کیا اور فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ نے ایک شاندار فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے اور پاکستان کی نمائندگی کے لیے مدعو کیا جانا ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ دونوں غربت کے خاتمے اور معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل ہیں، اس لیے ایسے پلیٹ فارمز پر خیالات اور تجربات کا تبادلہ نہایت مفید اور حوصلہ افزا ہے۔

سید عمران احمد شاہ نے فیسٹیول میں مسلم اور غیر مسلم کمیونٹیز کی بھرپور شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں بین الثقافتی ہم آہنگی، سماجی یکجہتی اور باہمی احترام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے پروگرام مختلف ثقافتوں اور قومیتوں کے درمیان دوستی، تعاون اور خیرسگالی کو مزید فروغ دیتے رہیں گے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں