مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، مشترکہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

ریاض: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان تین ملکی اجلاس کے نتائج اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب کی سکیورٹی صورتحال، بالخصوص مکہ مکرمہ سمیت سعودی عرب کے شہری اور اقتصادی مراکز پر ہونے والے حالیہ حملوں کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

فریقین نے حملوں کے خلاف مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور سعودی عرب کی سلامتی و دفاع کے لیے باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت تینوں ممالک کے درمیان دفاعی رابطوں، تعاون اور مشترکہ اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے امور بھی زیر غور آئے۔

قبل ازیں ریاض میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی مسلح افواج کے سربراہان کا تین ملکی اجلاس ہوا، جس میں علاقائی سکیورٹی صورتحال اور سعودی عرب کو درپیش سکیورٹی خطرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں تینوں ممالک کے فوجی سربراہان نے دفاعی تعاون، عسکری رابطوں اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں