مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار، سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ رہیں گے: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا فیصلہ برقرار ہے، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اعتماد حاصل ہے اور وہی وزیراعلیٰ رہیں گے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اہم کردار ہے اور ہماری منزل مضبوط جمہوریت ہے۔ کئی تجاویز سامنے رکھی گئی ہیں، جبکہ صوبائی اختیار جمہوریت میں اہم حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر کام جاری ہے، جبکہ مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے دعوت بھی دی گئی ہے۔ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، تاہم جمہوریت کے لیے تمام جماعتیں متحد ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا اعتماد حاصل ہے اور سہیل آفریدی ہی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا رہیں گے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نیر بخاری نے کہا کہ اپوزیشن نے آل پارٹیز کانفرنس کی تجویز دی ہے اور پارٹی چیئرمین سے اس حوالے سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس نے کہا کہ بحران کے دوران سیاسی جماعتیں مل بیٹھتی ہیں، اس وقت مشکل صورتحال ہے اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناامیدی ختم کرنا ضروری ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں