مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

مذہبی سیاحت سے پاکستان بھاری زرمبادلہ کما سکتا ہے، سیف الرحمان

لاہور، 27 ستمبر: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان مذہبی سیاحت کی وسیع صلاحیت کو بروئے کار لا کر خطیر زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ اتوار کو یہاں ضیاء اسنیکس اینڈ فیملی فوڈ پراڈکٹس کے زیر اہتمام ’’رچوئل اکانومی آف پاکستان‘‘ کے موضوع پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مذہبی ورثے کو پائیدار معاشی مواقع میں تبدیل کرنے کیلئے فوری عملی اقدامات، بہتر انفراسٹرکچر، تاریخی مقامات کے تحفظ اور زائرین کیلئے معیاری سہولیات فراہم کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خیبرپختونخوا کے تقریباً 2 ہزار قدیم مذہبی مقامات، تقریباً 500 ہندو مندر اور جین مت، بدھ مت اور سکھ مذہب سے وابستہ اہم تاریخی و مقدس مقامات موجود ہیں، تاہم اس وسیع صلاحیت سے ابھی پوری طرح استفادہ نہیں کیا جا رہا۔ سیف الرحمان نے کہا کہ رواں سال ہنگلاج ماتا میلے میں تقریباً 3 لاکھ افراد کی شرکت بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی سیاحت کے امکانات کی واضح مثال ہے۔ حکومت کو خصوصاً بدھ مت اور جین مت سے وابستہ مقامات کو عالمی سطح پر مؤثر انداز میں متعارف کرانا چاہیے تاکہ مذہبی سیاحت کو اقتصادی ترقی اور علاقائی ہم آہنگی کا ذریعہ بنایا جا سکے۔

ٹیگز: •
شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں