مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

موساد کے سربراہ اور شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، اسرائیل شام کشیدگی کم کرنے کی کوشش

تصویر

موساد کے سربراہ اور شامی وزیر خارجہ کی ملاقات، اسرائیل شام کشیدگی کم کرنے کی کوشش

دمشق/تل ابیب: اسرائیل اور شام کے اعلیٰ حکام کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کے سلسلے میں اہم ملاقات ہوئی ہے، جسے ایک باخبر ذریعے نے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملاقات ’’اچھی رہی‘‘۔

دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اتوار کو ہونے والی ملاقات میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ رومان گوفمین اور شام کے وزیر خارجہ اسعد الشیبانی شریک ہوئے۔ اسرائیلی نیوز چینل N12 نے بھی دونوں شخصیات کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔

یہ ملاقات شامی وزیر خارجہ اسعد الشیبانی کے ہفتے کے روز رائٹرز کو دیے گئے بیان کے بعد ہوئی، جس میں انہوں نے اسرائیل پر زور دیا تھا کہ وہ سفارت کاری کے لیے موجودہ صورتحال کو ’’تاریخی موقع‘‘ کے طور پر استعمال کرے۔

الشیبانی نے کہا تھا کہ شام اور اسرائیل کے درمیان رابطہ ہونا چاہیے، خصوصاً ایسے فریق کے ساتھ جو مسلسل شام کی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے، تاہم اگر یہ رابطے نتیجہ خیز ثابت نہ ہوں تو ان کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شام کو فی الحال اسرائیل پر اعتماد نہیں ہے۔

شامی وزیر خارجہ کے یہ بیانات اسرائیل کی جانب سے منگل کو شام کے ابو الظهور فوجی ہوائی اڈے پر کیے گئے حملے کے بعد سامنے آئے تھے۔ دو ذرائع نے یروشلم پوسٹ کو بتایا تھا کہ اسرائیلی حملے کا مقصد مبینہ طور پر ترکی کی جانب سے وہاں ریڈار اور فضائی دفاعی نظام نصب کیے جانے کو روکنا تھا۔

ملاقات کی تفصیلات اور اس کے ممکنہ نتائج کے بارے میں مزید معلومات سامنے آنا باقی ہیں، تاہم یہ پیش رفت اسرائیل اور شام کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران دونوں جانب سے رابطے اور سفارتی راستہ تلاش کرنے کی کوششوں کی اہم علامت قرار دی جا رہی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں