مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی نمائندے سے ورچوئل ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی نمائندے سے ورچوئل ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیر خزانہ کی امریکی تجارتی نمائندے سے ورچوئل ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی تجارتی نمائندے (یو ایس ٹریڈ ریپریزنٹیٹو) سفیر جیمیسن گریئر سے ورچوئل ملاقات کی، جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ نے واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے مذاکراتی ٹیموں کی جانب سے حاصل ہونے والی پیش رفت کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مثبت اور تعمیری انداز میں جاری مذاکرات کو سراہا۔ دونوں فریقوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ مجوزہ باہمی تجارتی فریم ورک سے متعلق مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے اور معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری پر مبنی مضبوط شراکت داری پاکستان کی برآمدات پر مبنی معاشی حکمت عملی کو مزید تقویت دے گی، معیشت کو مستحکم بنانے میں مددگار ثابت ہوگی اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے لیے نئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرے گی۔ انہوں نے امریکہ کے ایکسپورٹ امپورٹ بینک (ایگزم بینک) کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

امریکی تجارتی نمائندے سفیر جیمیسن گریئر نے مذاکراتی عمل میں پاکستان کی مثبت اور مسلسل شمولیت کو سراہتے ہوئے محنت کشوں کے حقوق، ریگولیٹری اصلاحات اور جبری مشقت کی روک تھام کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کی تعریف کی۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ باقی ماندہ امور بھی تکنیکی سطح پر مسلسل رابطوں کے ذریعے جلد طے کر لیے جائیں گے۔

ملاقات میں دونوں فریقوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مجوزہ باہمی تجارتی فریم ورک کو جلد حتمی شکل دینے کے لیے تکنیکی سطح پر رابطے جاری رکھے جائیں گے تاکہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان دیرینہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔

ورچوئل ملاقات میں وفاقی سیکرٹری تجارت جاوید پال اور امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر کے سینئر حکام بھی شریک تھے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں