مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا حکم دے دیا، “بہت سخت” اور بڑے حملوں کی دھمکی، کارروائی کسی بھی وقت شروع ہونے کا امکان

ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا حکم دے دیا، "بہت سخت" اور بڑے

ٹرمپ نے ایران پر نئے حملوں کا حکم دے دیا، “بہت سخت” اور بڑے حملوں کی دھمکی، کارروائی کسی بھی وقت شروع ہونے کا امکان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف نئے فوجی حملوں کا حکم دے دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ امریکہ ایران کو “بہت سخت” نشانہ بنائے گا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی فوج کو تازہ حملوں کی منظوری دے دی ہے، جو رواں ہفتے کے اختتام پر کسی بھی وقت شروع ہو سکتے ہیں اور کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے کیمپ ڈیوڈ میں کابینہ کے اجلاس کے دوران نئی عسکری کارروائی کی منظوری دی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، تاہم اگر سفارتی محاذ پر غیر معمولی پیش رفت ہوئی تو صدر ٹرمپ منصوبے میں تبدیلی بھی کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ انہیں “بہت سخت” نشانہ بنائے گا اور اگر مسلسل دباؤ برقرار رکھا گیا تو ایک وقت ایسا آئے گا جب ایرانی قیادت مزید مزاحمت نہیں کر سکے گی۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ امریکہ اس بار پہلے سے کہیں بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی حکام کے مطابق ممکنہ کارروائی میں ایران کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے، فوجی تنصیبات اور دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایران کی جانب سے اردن میں تعینات امریکی فوجیوں پر میزائل حملے کے بعد صدر ٹرمپ سفارتی کوششوں سے مایوس ہوئے اور انہوں نے عسکری دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا مؤقف واضح ہے کہ امریکہ ہر صورت یہ یقینی بنائے گا کہ ایران ان کے دورِ صدارت میں جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔

دوسری جانب ایران نے امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران پر مزید حملے کیے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، جس سے پہلے ہی کشیدہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں