مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تجارت کا ہدف 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے: وزیراعظم

پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تجارت کا ہدف 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے: وزیراعظم

پاکستان ایران کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، دوطرفہ تجارت کا ہدف 10 ارب ڈالر تک لے جائیں گے: وزیراعظم

اسلام آباد، 5 اگست: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنے قریبی برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی مخلصانہ سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار ایران کے وزیر صنعت، کان کنی و تجارت سید محمد اتابک کی قیادت میں چھ رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ حال ہی میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے ساتھ ان کی مفید ملاقات ہوئی جس میں خطے میں پائیدار امن کے قیام اور بالخصوص تجارت کے شعبے میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ تجارت کا حجم 10 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف حاصل کیا جا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ خوراک، زرعی اجناس اور متعلقہ شعبوں میں تجارت کے فروغ سے دونوں ممالک کو نمایاں اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔

ملاقات میں دونوں ممالک نے سرحدی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے سرحدی سہولتوں میں بہتری، چوبیس گھنٹے بارڈر آپریشن، لاجسٹکس انفراسٹرکچر کی مضبوطی اور کسٹمز طریقہ کار میں ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ کان کنی کے شعبے، خصوصاً قیمتی پتھروں کی پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

ایرانی وزیر سید محمد اتابک نے وفد کی پرتپاک میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطے میں امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، جبکہ پاک ایران آزاد تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) سے متعلق تکنیکی سطح کے مذاکرات بھی جاری ہیں۔

ملاقات میں وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، جام کمال خان، علی پرویز ملک، محمد جنید انور چوہدری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، وزیراعظم کے معاونین خصوصی سید طارق فاطمی، ہارون اختر، طلحہ برکی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں