مرکزی مواد پر جائیں
⛅ اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
قومی

پنجاب حکومت نے 27 ستمبر سے موبائل، انٹرنیٹ سروسز بند یا ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کر دی

لاہور: پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے 27 ستمبر سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز بند یا ڈاؤن گریڈ کرنے کی درخواست کردی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر 27 ستمبر سے موبائل اور انٹرنیٹ سروسز کی بندش یا سگنلز کمزور کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مخصوص علاقوں میں بھی موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق درخواست متوقع امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔ مارچ کے پیش نظر اسلام آباد آنے والے مختلف راستوں پر کنٹینرز لگائے جا رہے ہیں، جبکہ پنجاب بھر میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 ✆ ✈ 🔗
تحقیقاتی صحافی

hanif saabir

اپنی رائے دیں