مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

گوگل کے اے آئی سیکھو 2026 پروگرام کا کامیاب اختتام، 50 ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی

گوگل کے اے آئی سیکھو 2026 پروگرام کا کامیاب اختتام، 50 ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی

گوگل کے اے آئی سیکھو 2026 پروگرام کا کامیاب اختتام، 50 ہزار سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی

کراچی (نمائندہ خصوصی): گوگل، وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونی کیشن، ٹیلی نار پاکستان اور انووسٹا کے اشتراک سے منعقدہ ’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ پروگرام کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا، جس میں 50 ہزار سے زائد ڈویلپرز اور اے آئی بلڈرز نے شرکت کی۔ پروگرام کے دوران مصنوعی ذہانت پر مبنی جدید حل تیار کیے گئے اور بہترین ٹیموں میں مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کیے گئے۔

منعقدہ تقریب میں بتایا گیا کہ ’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ پاکستان کے سب سے بڑے اے آئی ڈویلپر پروگراموں میں شمار ہوتا ہے، جہاں 17 ہزار سے زائد رجسٹریشنز موصول ہوئیں جبکہ ایک ہزار 500 سے زیادہ اے آئی پر مبنی منصوبے جمع کرائے گئے۔ شرکاء نے گوگل اے آئی اسٹوڈیو اور گوگل اینٹی گریویٹی جیسے جدید پلیٹ فارمز کی مدد سے مختلف شعبوں کے لیے اختراعی حل تیار کیے۔

منتظمین کے مطابق پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کو عام کرنا اور نوجوانوں کو عالمی معیار کی مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔ اس پروگرام میں 40 فیصد شرکاء پیشہ ور افراد جبکہ مجموعی شرکاء میں خواتین کی شرح 25 فیصد رہی، جو پاکستان میں اے آئی کے شعبے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور شمولیت کی عکاسی کرتی ہے۔

قومی مقابلے میں کراچی کی دو رکنی ٹیم ’’اسٹرگلر‘‘ نے گوگل اینٹی گریویٹی کی مدد سے تیار کردہ اے آئی پر مبنی گیمنگ پروجیکٹ کے ذریعے پہلی پوزیشن حاصل کی اور 10 لاکھ روپے کا انعام اپنے نام کیا۔ ان کی تیار کردہ گیم کھلاڑی کے انداز کے مطابق حقیقی وقت میں اپنی مشکل کی سطح تبدیل کرتی ہے۔

دوسری پوزیشن ’’ٹیم نرچر‘‘ نے حاصل کی، جس نے ’’حاضر – آپ کی خدمت میں‘‘ کے نام سے اے آئی پر مبنی سروس پلیٹ فارم تیار کیا۔ اسلام آباد، کراچی، لاہور اور پشاور سے تعلق رکھنے والے پروڈکٹ ڈیزائنرز پر مشتمل اس ٹیم کو 6 لاکھ 50 ہزار روپے کا انعام دیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم خودکار اے آئی ایجنٹس کے ذریعے مختلف خدمات کی بکنگ اور انتظامی امور انجام دیتا ہے۔

ساہیوال سے تعلق رکھنے والی ’’ٹیم وائبرونکس‘‘ نے ’’وسیلہ‘‘ کے نام سے اے آئی سے تقویت یافتہ آن لائن مارکیٹ پلیس تیار کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی اور 3 لاکھ 25 ہزار روپے کا انعام جیتا۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے صارفین صرف ایک ٹیکسٹ پیغام کے ذریعے خدمات حاصل کر سکتے ہیں جبکہ اے آئی ایجنٹس نرخ طے کرنے اور بکنگ مکمل کرنے کا عمل خود انجام دیتے ہیں۔

گوگل کے مطابق ’’اے آئی سیکھو 2026‘‘ نے ثابت کیا ہے کہ اگر پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ عالمی معیار کی اختراعات پیش کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمپنی نے اعلان کیا کہ اس کامیابی کے بعد ملک بھر میں ’’اے آئی سیکھو بلڈرز ڈیز‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں اسلام آباد اور کراچی میں 8 اور 9 اگست 2026 کو ’’اے آئی سیکھو بلڈرز ڈے‘‘ منعقد ہوں گے، جہاں ڈویلپرز، اے آئی بلڈرز اور ٹیکنالوجی سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو جدید ٹیکنالوجی، تربیت اور نیٹ ورکنگ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں