مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
--:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

معدنی ذخائر نئی ٹیکنالوجی، برآمدات میں تنوع اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کر سکتے ہیں، سیف الرحمن

معدنی ذخائر نئی ٹیکنالوجی، برآمدات میں تنوع اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کر سکتے ہیں، سیف الرحمن

معدنی ذخائر نئی ٹیکنالوجی، برآمدات میں تنوع اور روزگار کے وسیع مواقع فراہم کر سکتے ہیں، سیف الرحمن

لاہور، 9 اگست: وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے وسیع معدنی ذخائر نئی ٹیکنالوجی کے حصول، برآمدات میں تنوع اور روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں، تاہم اس کے لیے معدنی وسائل کو طویل المدتی قومی اثاثوں کے طور پر دیکھنا ہوگا۔ اتوار کو تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریکوڈک کے تلخ تجربے کی روشنی میں اہم معدنیات سے متعلق مستقبل کے تمام معاہدوں کی قانونی، مالی اور تکنیکی سطح پر مکمل جانچ اور شفافیت یقینی بنائی جائے۔ معاہدوں کی شرائط، مالی اثرات اور ذمہ داریاں پارلیمنٹ کے سامنے پیش کی جانی چاہئیں۔ سیف الرحمن نے کہا کہ معدنی ذخائر سے وابستہ منصوبوں میں مقامی آبادی کو روزگار، ہنرمندی، بنیادی ڈھانچے، سماجی سرمایہ کاری اور معاشی فوائد کے ذریعے اہم شراکت دار بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو صرف امریکی کمپنیوں کی دلچسپی کی بنیاد پر جلد بازی میں معاہدے نہیں کرنے چاہئیں بلکہ اہم معدنیات کی پوری ویلیو چین میں وسیع تجربہ رکھنے والی چینی کمپنیوں کو بھی سرمایہ کاری کے لیے راغب کرنا چاہیے۔ امریکی اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان مسابقت پاکستان کے لیے بہتر تجارتی شرائط، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ویلیو ایڈیشن کے بہتر مواقع پیدا کر سکتی ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں