مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

عمران خان کی صحت سب سے زیادہ عزیز، پرامن رہیں گے، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی

Fwd

اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی امید ہیں، ان کی جان اور صحت سب سے زیادہ عزیز ہے، کسی بھی غلط قدم سے عمران خان کو نقصان پہنچا تو یہ صرف ان کا نہیں بلکہ ہم سب اور پاکستان کا نقصان ہوگا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہی خالق، مالک اور رازق ہے، عزت و ذلت اور زندگی و موت اسی کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کی آخری امید عدلیہ ہے، آج ججز کے فیصلے سے انصاف کی امید کی کرن اب بھی عوام کے دلوں میں روشن ہے۔ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ سلمان اکرم راجہ نے کمٹمنٹ کی ہے کہ اسپتال کے اردگرد پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن جمع نہیں ہوگا۔ بحیثیت سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ کی کمٹمنٹ کو ہم سب اون کرتے ہیں اور تحریک انصاف کا ہر کارکن اس کمٹمنٹ کی پاسداری کرے گا۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ عمران خان سے محبت کرنے والا کوئی محب وطن پاکستانی ایسا قدم نہیں اٹھائے گا جس سے عدلیہ، عدالتی فیصلوں، عمران خان یا پی ٹی آئی کی توہین ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے اور عمران خان کی صحت یابی کا انتظار کرنا ہے۔ ہمیں پرامن رہنا ہے اور عمران خان کا علاج ہوتے دیکھنا ہے۔

وزیراعلیٰ نے خبردار کیا کہ اسپتال کے اردگرد کچھ عناصر انتشار پھیلانے اور صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ ایسے عناصر کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا، ان کی نشاندہی کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ انتشار پھیلانے والے نہ عمران خان کے ورکر ہوں گے اور نہ ہی ہم انہیں اون کریں گے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بنیں اور پرامن رہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی امید ہیں اور اس امید کو ٹوٹنے نہیں دینا چاہیے۔ ان کی صحت اور سلامتی کے لیے ذمہ داری اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ضروری ہے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں