مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

عنوان: پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، گوگل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

عنوان: پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، گوگل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات (تصویر 1)

عنوان: پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، گوگل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گوگل کے 9 رکنی وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گورنمنٹ افیئرز اینڈ پبلک پالیسی کے نائب صدر ولسن وائٹ نے کی، جبکہ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر بھی وفد کے ہمراہ تھیں۔

عنوان: پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، گوگل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات (تصویر 2)

وزیراعظم نے گوگل کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومتی امور اور معیشت کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے حکومت کے ڈیجیٹل نیشن پاکستان کے وژن سے وفد کو آگاہ کیا اور بتایا کہ قومی ڈیجیٹل ایکو سسٹم کی تشکیل کے لیے متعدد اقدامات پر عمل درآمد حتمی مراحل میں ہے۔

وزیراعظم نے آئی ٹی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا اور نوجوانوں کو آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کی تربیت دینے کے لیے جاری پروگراموں کے بارے میں وفد کو بریفنگ دی۔ انہوں نے ڈیجیٹل شعبے میں اہداف کے حصول کے لیے گوگل جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اشتراک عمل کو اہم قرار دیا۔

عنوان: پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، گوگل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات (تصویر 3)

شہباز شریف نے پاکستان میں گوگل کا دفتر کھولنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان اور گوگل کے درمیان شراکت داری مزید مستحکم ہوگی۔ انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں گوگل کے کردار کو سراہا اور ان اقدامات کی تعریف کی جن کے ذریعے ہزاروں پاکستانی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں ڈیجیٹل شعبے میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے، امید ہے گوگل نوجوانوں کی مہارتوں میں اضافے اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے اپنی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے گا۔

عنوان: پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، گوگل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات (تصویر 4)

گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ نے وزیراعظم کو کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گوگل کا مقامی دفتر ملک میں ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے کمپنی کے عزم کو مزید تقویت دے گا۔

انہوں نے کہا کہ گوگل موجودہ شراکت داری کو بنیاد بناتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کے لیے طویل مدتی مواقع پیدا کرنے اور مقامی کاروباروں کو عالمی سطح پر لے جانے میں مدد فراہم کرے گا۔

عنوان: پاکستان میں گوگل کے دفتر کا افتتاح، گوگل کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات (تصویر 5)

ولسن وائٹ نے مقامی شراکت داروں کے ساتھ گوگل کی جانب سے قائم کردہ کروم بک اسمبلی لائن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اسمبل ہونے والی کروم بکس کو خطے کے دیگر ممالک میں برآمد کرنے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گوگل پاکستان کی نوجوان آبادی کی بے پناہ صلاحیتوں کو تسلیم کرتا ہے اور آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، گیمنگ اور دیگر شعبوں میں مہارت بڑھانے کے پروگراموں کو وسعت دینے کا خواہشمند ہے۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف، گوگل کے نائب صدر ولسن وائٹ، امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر معززین نے پاکستان میں گوگل کے دفتر کے افتتاح کے موقع پر یادگاری تختی کی مشترکہ طور پر نقاب کشائی کی۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں