مرکزی مواد پر جائیں
اسلام آباد --°
LIVE --:--:--
بریکنگ نیوز
ایکسکلوزژ

امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج

امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج

امریکی سفیر کے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بیان پر پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد، 19 اگست: پاکستان نے امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کی جانب سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے دورے کے دوران جموں و کشمیر کو ’’بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے۔

پاکستان نے امریکی سفیر کے بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرکے امریکی سفیر کے بیان پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا اور باقاعدہ ڈیمارش جاری کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر کو ’’بھارت کا حصہ‘‘ قرار دینے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، جس کا حتمی فیصلہ متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا باقی ہے۔

پاکستان نے امریکی حکام کو آگاہ کیا کہ امریکی سفیر کا غیر ذمہ دارانہ بیان جموں و کشمیر کے تنازع پر امریکا کے دیرینہ اور واضح مؤقف کے بھی منافی ہے اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی بالادستی کے لیے امریکا کے عزم سے بھی مطابقت نہیں رکھتا۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مارکۂ حق کے بعد جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کو سراہتے ہوئے امریکی فریق پر زور دیا کہ اس کے عوامی بیانات جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کے حوالے سے مستقل اور واضح مؤقف کے مطابق ہونے چاہئیں۔

پاکستان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ جموں و کشمیر کا تنازع متعلقہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

شیئر کریں: f 𝕏 🔗
تحقیقاتی صحافی

Editor

اپنی رائے دیں